حیدرآباد۔6نومبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ کانگریس صدر پی لکشمیا نے آج الزام
لگایا کہ مرکز سے فنڈس حاصل کرنے میں ٹی آر ایس حکومت بری طرح ناکام ہو چکی
ہے۔ آج گاندھی بھون میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی
کے
چندرا شیکھر راؤ کے موقف ہی کی وجہ سے تلنگانہ آج مرکز کے فنڈس سے
محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے اس موقف کی وجہ سے تلنگانہ کو 7ہزار کروڑ
روپیوں کا نقصان پہونچا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں زرعی فصلوں کی تباہی کے
لئے کے سی آر ہی ذمہ دار ہیں۔